ضلعی انتظامیہ کی پجگی روڈ پر کارروائی،220لیٹر غیر معیاری دودھ تلف ،دودھ فروش گرفتار

اتوار 16 جون 2019 19:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پشاور ضلعی انتظامیہ نے پجگی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 220لیٹر غیر معیاری دودھ کو تلف کرکے ایک دودھ فروش کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پجگی روڈ پر شہر میں آنے والے دودھ کا جدید موبائل لیبارٹری سے تجزیہ کیا۔ اس دوران 220 لیٹر دودھ میں پانی کی مقدار زیادہ نکلی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور دودھ کو نہر میں بہا دیا گیا جبکہ دودھ فروش کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغرنے خبردار کیا ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں