ہماری جائیداد واگزارکرائی جائے،بائیزئی عمائدین کامطالبہ

منگل 18 جون 2019 00:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) قبائلی ضلع مہمندکے دورافتادعلاقہ بائیزئی سب ڈویژن علاقہ شندرہ کے رہائشیوں نے وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک صنوبر نامی شخص سے ان کی جائیداد واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں ملک مندا خان ، ملک زیارت گل ،ملک خٹک، ملک وحید گل ، ملک ناصر خان اور ملک شیر محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک صنوبر نامی شخص نے ان کی پانچ جریب تک زرعی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور خود کو امن کمیٹی کے اہلکار ظاہر کرکے ان زمینوں کے اصل مالکان کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر شندرہ سنہ خیل سکول کی پرانی عمارت بھی مسمارکی تھی اور وہ نہیں چاہتا کہ علاقے میں امن ہو ، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے چند روز قبل علاقے میں ملک صنوبر کی جانب سے علاقے میں کشیدگی پیداکرنے کی صورتحال کو کنٹرول کیا جو بڑا اقدام ہے ۔ انہوںنے وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس، کورکمانڈر پشاور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک صنوبر سے ان کی جائیداد واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں