وزیرخوراک قلندرلودھی سے ڈی سی ایبٹ آباد کی ملاقات

جمعہ 21 جون 2019 00:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے جمعرات کے روز پشاور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبہ بھر میں یکساںترقیاتی کاموں پر یقین رکھتی ہے اسلئے عوامی اہمیت کے حامل ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر پورا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

حاجی قلندر خان لودھی نے سی پیک منصوبوں کے ساتھ لنک سڑکوں کی ابتر صورتحال اور ہلقہ پی کے 38 کی تحصیل لوئر تناول میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے صوبائی وزیر کو سی پیک کے ساتھ لنک سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔ وزیر خوراک نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بر وقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں