آفتاب شیرپائو کا قوم پرست رہنماامان بازئی کی وفات پراظہارافسوس

پیر 24 جون 2019 23:17

آفتاب شیرپائو کا قوم پرست رہنماامان بازئی کی وفات پراظہارافسوس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی قوم پرست رہنماء امان بازئی ایڈوکیٹ کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیااور کہا کہ قومی وطن پارٹی ایک انتہائی مخلص ،جمہوریت و قوم پرست اور منجھے ہوئے سیاسی رہنما ء سے محروم ہو گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اوراستحکام کیلئے جدوجہد کی اور اپنی زندگی عوام کی خدمت اور امن کے قیام کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

آفتاب شیرپائو نے کہا کہ مرحوم امان بازئی ایڈوکیٹ کی سیاسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں جسے کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور مخلص سیاسی قوم پرست رہنماء تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا بمشکل پر ہوگا۔انھوں نے کہا کہ مرحوم پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے اور ان کی قانونی،سیاسی،سماجی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں