خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعہ 19 جولائی 2019 23:25

خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جمعہ کے روز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ باہمی تعاون کی ایک مفاہمتی یاداشت( ایم او یو )پر دستخط کئے۔چیئرمین خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے اپنے متعلقہ بورڈز اور حکومتوں کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کیی جب کہ اس موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کامران خان بنگش سمیت دونوں صوبوں کے اعلی افسران بحیثیت گواہان موجود تھے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں بورڈز ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے مستفید ہونگے ایک کام پر بار باروقت ضائع کئے بعیر بہتر نتائج اور وقت اور انرجی کی بچت ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی کامران خان بنگش نے بتایا کہ ان کے صوبے کے بیشتر اداروں میں حکومتی امور کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے جس سے مختلف اداروں کے کام میں کافی ترقی،شفافیت کو یقینی اور فیصلوں کو آسان اور معلوماتی بنایا گیا ہے۔

کامران بنگش نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں ممبران سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہچکچاتے تھے مگر اب تمام ممبران اسمبلی بات چیت کے لئے آپنے ڈیش بورڈ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی حال تقریبا ہر حکومتی اور عوامی امور میں ہے۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور نے اس موقع پر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم جلد ہی خیبرپختونخوا آئینگے اور وہاں کی ترقی اور سوفٹ وئیر کا تفصیلی جائزہ لے کر اسے پنجاب میں بھی استعمال کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں