قبائلی اضلاع میں انتخابات یقیناًایک تاریخی لمحہ ہے،شوکت یوسفزئی

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انتخابات یقیناًایک تاریخی لمحہ ہے ،قبائلی اضلاع کے عوام کوآج حقیقی آزادی مل رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتے کے روز قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے پشاورمیںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان انتخابات کی خودنگرانی کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن کے انعقادکاکریڈٹ پاک فوج کے سرہے ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام میں بہت جوش خروش دیکھنے کومل رہاہے ۔انہوںنے قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقادپروفاقی اورصوبائی حکومت کومبارکباد دی۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام اپنے ضمیرکے مطابق حق رائے دہی کااستعمال کریں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں