بنوں کے عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی نیک شگون ہے،فدامحمدخان

اتوار 21 جولائی 2019 13:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) تحصیل ناظم ڈومیل بنوںفدامحمد خان نے کہا ہے کہ بنوں کیلئے عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی نیک شگون ہے ،ٹرانسپورٹ برادری کا شکرگزار ہوں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شالیمار اینڈ دلاور ٹریولز کی جانب سے بنوں اور پنڈی کیلئے جدید سروس کا افتتاح کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما وڈسٹرکٹ ممبر ملک شکیل خان،ملک راحت علی خان ایڈوکیٹ،ملک مجید خان جھنڈوخیل،آل ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک مقبول زمان اعوان،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان،ملک حضر حیات سکندری،مرید حیات خان،میرجہانی سمیت ٹرانسپورٹ یونینوں اور نیو جنرل بس سٹینڈ کے مشران بھی موجود تھے ۔تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان نے فتہ کاٹ کر جدید سروس کا افتتاح کیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں