تنگی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 11افرادگرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

اتوار 21 جولائی 2019 13:10

پشاور۔21 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 11افرادکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی تنگی آیاز محمود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تنگی نورالامین خان نے تنگی کی حدود میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ،ایک منشیات فروش اور 7مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2430گرام چرس جبکہ ایک پستول برآمدکرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں