مہلک بیماریوں کے خلاف مشترکہ مہم آج سے شروع ہوگی

بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹرسبحانی

اتوار 21 جولائی 2019 13:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) پشاور کی ضلعی حکومت اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا نے صوبائی دارلحکومت پشاورمیںبچوں کو10مہلک بیماریوں کے خلاف آج بروزپیر 22جولائی سے مشترکہ مہم کاآغاز کررہی ہے ، یہ مہم دو ہفتے جاری رہے گی اس بات کا فیصلہ ایمر جنسی آپریشن سنٹر میںاعلیٰ سطحی اجلاس میںہوا جس کی صدارت ای او سی کے کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے کی ۔

اجلاس میںڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ اور دیگرمعاون اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹرسبحانی نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ میں پشاور میں 10مہلک بیماریوں کی روک تھام کیلئے چلائی جانے والی مہم کے انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو 10مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسینیشن ان کے صحت مند مستقل کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین آگے بڑھ کربچوں کو ان مہلک بیماریوںکی روک تھام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو ٹی بی، ہیپاٹائیٹس،پولیو، خسرہ اورنمونیہ جیسی موذی بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائیںاس مقصد کیلئے مراکز صحت کے ساتھ ساتھ مقامی حجروں میں بھی صحت کیمپ لگاکر بچوں کی ویکسینیشن کی جائیگی تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم ہو ۔انہوںنے کہاکہ معا؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂شرے کے تمام طبقات بالخصوص والدین کا قومی فریضہ ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے بچوں کو ان قریبی مراکز صحت اور صحت کیمپ لے جا کرانہیں 10مہلک بیماریوں سے بچائو کی ویکسینیشن کرائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں