قبائلی اضلاع میں اساتذہ کیلئے میٹرک کی شرط پرمشیرتعلیم کی وضاحت

منگل اگست 18:45

پشاور۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے وضاحت کی ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرائمری اساتذہ کی بھرتی کیلئے تعلیم کی شرط میڑک نہیں رکھی بلکہ شرط بی اے ہی ہے لیکن قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر کسی جگہ ہمیں بی اے پاس نا ملے تو ایف اے پاس کو ترجیح دی جائے گی اور ایف اے پاس کو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر کے طور پر بھرتی کیا جائے گااگر ایف اے پاس بھی نا ملے تو جونیئر پی ایس ٹی ٹیچر پھر میڑک پاس لیا جائے گا جس کا گریڈ BPS-07 ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ ہم قبائلی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی دے رہے ہیں اور سکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی پورے کر رہے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ قبائلی اضلاع میں گریجویٹس کی بڑی تعداد موجود ہے اور ایف اے یا میڑک پاس ٹیچر کی نوبت نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments