بنوں، ڈبلیو ایس ایس بی نے 1269 ٹن جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگا دیا

اتوار 18 اگست 2019 12:00

پشاور۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) عید الاضحی ، ڈبلیو ایس ایس بی بنوں نے لاکھوں شہریوں کو مستفید کردیا 1269 ٹن جانوروں کی الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا دیا 50 کنال اراضی پر مشتمل مختص اراضی میں سے 5 کنال اراضی میں بڑا گڑھا کود کر الائشیوں کو دفنا دیا گیا جبکہ 21 آبنوشی ٹیوب ویلز سے معمول سے ہٹ کر اضافی پانی سپلائی کیاواٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی بنوں کے چیف ایگزیکٹو توقیر حسین شاہ اور فوکل پرسن ولی ایاز خان نے عیدالاضحی کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر عطا الرحمن کے خصوصی دلچسپی اور ہدایات کی روشنی میں کلین خیبر پختونخوا اینڈ مائی ڈریم خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کے الائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جس کیلئے ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے 274 ملازمین کے علاوہ دس ڈیلی ویجز پر لئے گئے ملازمین کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا تھا جنہیں شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کرکے الائشیں اٹھانے کی ذمہ داری سونپی گئی جس کیلئے مختلف مقامات پر 120 پوائنٹس قائم کئے گئے تھے جہاں سے کمپنی کے 18 ، ٹی ایم اے کی 4 اور ایک ایکسٹیویٹر مشینری سے بھرپور کام لیا گیا اور شہر بھر کے مختلف علاقوں سے 1269 ٹن الائشیں جمع کر کے اٹھائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں