اپردیر، پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 5 افراد جاں بحق ،17 زخمی

واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے،شوکت یوسفزئی

اتوار 18 اگست 2019 20:50

پشاور۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) اپر دیر کے علاقے شرنگل گما ڈنڈ میں پرانی دشمنی پر گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 17 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،علاقہ کے مشہور شخصیت حاجی معتبر خان کی ڈوگدرہ کے لوگوں کے ساتھ جائیداد پر پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ،دونوں فریقین نے اب تک ایک دوسرے پر کئی حملے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

معتبر پر دو خودکش حملے بھی پہلے ہو چکے ہیں ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پولیس کے مطابق جگڑا جائیداد پر شروع ہوا تھا جس پر حاجی معتبر کے مخالفین افغانستان منتقل ہونے تھے تاہم یہ دشمن ابھی تک جاری ہے اور موقع ملتے ہی ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں گزشتہ روز بھی حاجی معتبر کے مخالفین نے ان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول سے حملہ کیا ۔پولیس کے مطابق حاجی معتبر کو پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے دیے گئے ہیں جن میں سے تین پولیس اہلکار اس ریموٹ کنٹرول دھماکے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کافی دور ہے ہے پولیس کے اعلیٰ حکام بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں