ضلعی انتظامیہ بنوں نے شجرکاری مہم کاآغازکردیا

اتوار 18 اگست 2019 20:50

پشاور۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے اتوار کے روز کاشو پُل ڈومیل ضلع بنوں سے’’پلانٹ فار پاکستان‘‘پروگرام کے تحت 20ہزار پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔شجرکاری کے اس پروگرام میں ضلع بنوں میں تعلیمی، سرکاری اور سماجی حلقوں کے تعاون سے 49ہزار پودے لگائیں جائیںگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسراپنے عملے سمیت سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور عوام کی کثیر تعداد نے شجرکاری میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے اس مہم کو صدقہ جاریہ قرار دیکر ''ایک بشر دو شجر'' مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے پودوں کے افزائش کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا پختہ ارادہ کیا۔رواں مہم پلانٹس فار پاکستان پروگرام مہم کے تحت پورے صوبے میں 5 ملین پودوں کی شجرکاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں