سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی گئی

سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے گھر، گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اگست 2019 13:46

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2019ء) : خیبرپختونخواہ کےسرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیےجائیں گے ۔

حکومتی دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے17 تک کے ملازمین قرضے لینے کے اہل ہوں گے۔ کم سے کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال مدت ملازمت والے قرض حاصل کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ رواں برس جون میں خیبرپختونخوا حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کا اضافہ کرے گی، جس کے بعد سرکاری ملازمین 60 کے بجائے 63 برس میں ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔

(جاری ہے)

فیصلہ ریٹائڑد سرکاری ملازمین کے پنشن اخراجات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا ، ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے حکومت پر پنشن کی مد میں پڑنے والا بوجھ کم ہو گا۔ صوبائی اسمبلی میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بل منظور ہونے کے بعد اس فیصلے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ۔ جس کے تحت سرکاری ملازمین 63 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے، اس فیصلے سے خزانے کو 70 سے 80ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ مزید 40 ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے گا۔

حکومت کا موقف تھا کہ اس فیصلے سے خزانے کو 70 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے مزید 40 ہزارلوگوں کو روزگارفراہم کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کی صورت میں سرکاری ملازمین کے پنشن اوردیگرفنڈزسے متعلق واجبات ختم نہیں بلکہ تین سال کے لیے مؤخرہوں گے اورتین سال بعد مزید انکریمنٹس اور تنخواہوں میں اضافے کے باعث ان واجبات میں مزید اضافہ ہوگا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں