پولیس واچ ٹاورکیس میں ڈی سی پشاورکے وارنٹ گرفتاری جاری

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پشاورہائیکورٹ نے تہکال میں پولیس واچ ٹاورکیس کی سماعت کے دوران عدم حاضری پر ڈپٹی کمشنرپشاورکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزا سلیم شاہ ہوتی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کوبتایاکہ سال2017 میں واچ ٹاور کے لئے زمین حاصل کی گئی واچ ٹاور کے لئے قانونی کارروائی ابھی تک مکمل نہیں کی گئی اور نہ معاوضہ دیا گیا ڈپٹی کمشنر کو عدالت نے تین بار نوٹس جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور کی قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں