پشاور،شہریوں سے موٹر کار چوری کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار، مسروقہ موٹر کاربرآمد

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پشاورپولیس نے شہر کے تجارتی مراکز پر آنے والے خریداروں سے موٹر کار چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ایک عدد آلٹو مہران موٹرکار بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالرحمان ولد سردارخان سکنہ تارو جبہ نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ دلہ زاک روڈ نزد فن لینڈ میں خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے موٹر کار چوری کر لی، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ کی نگرانی میں اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب اور ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد وارث خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرنیکا ٹاسک حوالہ کیا، اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کرکے ان کے بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تجارتی مراکز اور بالخصوص دلہ زاک روڈ پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا، جس کے دوران شہر کے مختلف تجارتی مراکز سے موٹر کار چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر دوملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ آلٹو مہران موٹر کار بھی برآمد کر لی ہے ، دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں