مردان میں پکا ہوا گوشت فروخت کی اجازت نہ دینے کیخلاف رٹ سماعت کیلئے منظور

بدھ 21 اگست 2019 19:55

پشاور۔21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) پشاورہائیکورٹ نے منگل اور بدھ کے دن پکا ہوا گوشت مردان میں فروخت کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائررٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی۔

(جاری ہے)

رٹ کریم داد نے دائر کی تھی جس میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر مردان کو فریق بنایا گیا تھاکیس کی سماعت جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صاحبزادہ اسد پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کی، پٹیشنر کے وکیل خورشید خان کا موقف تھاکہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے پکا ہوا گوشت پشاور میں فروخت کرنے کی اجازت دی ہے لیکن مردان میں ہوٹل مالکان کو اجازت نہیں دی گئی، جوامتیازی سلوک ہے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں