عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے ،سید محمد اشتیاق ارمڑ

پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آئینگے مقصد کے لیے عوام نے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ، وزیر جنگلات و ماحولیات خیبر پختونخوا

بدھ 21 اگست 2019 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے بلاامتیاز اور ذاتی پسند اور ناپسند سے ہٹکر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ماحولیات کی آلودگی کے خاتمے اور عوام کو سیر و سیاحت کے حوالے سے پرکشش علاقوں کے انتخاب کے لیے ٹوس اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی ترقی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کے باعث معیشت تباہ ہوگئی مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فلاح عامہ کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات شروع کر رکھے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آئینگے اور اس مقصد کے لیے عوام نے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ہے جسکی بدولت ترقی کے مقاصد پورا ہونے شروع ہوئے ہیں لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ بھی خلوص دل سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کا بھرپور ساتھ دیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں