Sپشاور، قمار باز ی میں مصروف10ملزمان گرفتار

بدھ 21 اگست 2019 22:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ تھانہ انقلاب کی حدود بازید خیل اراضیات میں قمار بازی میں مصروف 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان اراضیات میں قمار بازی میں مصروف تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ علت نمبر 504 زیر دفعہ 5GO درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ انقلاب کی حدود اراضیات بازیدخیل میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہیں، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشا ہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر قمار بازی میں مصروف ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا گیا، جس پر خصوصی ٹیم نے فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اراضیات بازید خیل میں قمار بازی میں مصروف 10ملزمان داود ولد افسر خان سکنہ قمر دین گڑھی، عاصم ولد عمر دراز، فضل حسین ولد تسلیم خان، آفتاب حسین ولد غلام حسین، نوید ولد فیاض خان، حبیب الرحمان ولد غفار خان، اکرم ولد مقبلی خان، ایاز گل ولد جنت گل، راحت حسین ولد محمد حسین اور عادل ولد حمید گل ساکنان اسکیم چوک کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں