بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن، نادہندگان سے بقایاجات کی مد میں 1.24 ملین روپے کی ریکوری

جمعہ 23 اگست 2019 16:05

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی ایبٹ آباد اورہری پور میں پیسکو کے 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 453 میٹروں کو چیک کیا گیا،45 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،36 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا، 550 نادہندگان سے بقایاجات کی مد میں 1.24 ملین روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ منقطع شدہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.15 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

آپریشن میں گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 34 میٹروں کو چیک کیا گیا،12 میٹروں کی پوزیشن کو درست ،3 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا۔ کنڈوں اور بجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں