مقبوضہ کشمیرکے موجودہ حالات کے تناظرمیںمسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے مزید اجاگرہوگیاہے، اسد قیصر

ہفتہ 24 اگست 2019 17:53

مقبوضہ کشمیرکے موجودہ حالات کے تناظرمیںمسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے مزید اجاگرہوگیاہے، اسد قیصر
پشاور۔24اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے موجودہ حالات کے تناظرمیںمسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے مزید اجاگرہوگیاہے،بھارت کی بربریت اورشدت پسندسوچ کیخلاف کشمیری عوام سیسہ پلائی دیواربنی ہوئی ہے،دورحاضرکے ظالم اورجابربھارتی وزیراعلیٰ مودی اس بھول میںنہ رہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکودنیا کے بڑے جیل میںمنتقل کرکے وہ بہادرکشمیری عوام کے حوصلوںکومتزلزل کرنے میںکامیاب ہوجائیںگے،پاکستان سفارتی اورسیاسی پلیٹ فارم سمیت ہرمحاذپرکشمیرکیلئے آوازاٹھائیگا،نریندرمودی نے مقبوضہ جموںوکشمیرکے خصوصی حیثیت کوختم کرنے کیلئے آرٹیکل370پر نہیںاپنی بربادی کے پروانے پردستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پینے کی صاف پانی کے فراہمی کیلئے صوابی میںاُتلہ ڈیم گدون اور پیروہائی لیول کینال کے افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان،صوبائی وزیربرائے اطلاعات شوکت یوسفزئی،ایم پی ایز عبد الکریم خان،نواب زادہ صلاح الدین،رنگیزخان اورتحصیل ناظم سہیل خان بھی موجودتھے۔اُتلہ ڈیم کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی کوبتایاگیاکہ ایک ہزار577ملین روپے سے دوسال میں مکمل ہونیوالے اُتلہ ڈیم سے 86گائوںمستفیدہوںگے اورانہیںپینے کاصاف پانی مہیاہوگا۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاکہ گدون میںبہت جلد40 بستروںپرمشتمل کیٹگری ڈی(Catagory-D)ہسپتال،ایک ڈگرکالج سمیت سڑکیں تعمیرکی جائیںگی، موجودہ حکومت اپنے وعدے اوردعوے کاغذوںتک محدودتک محدودنہیںرکھتی بلکہ منصوبہ گرائونڈپرلانے اورپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگراُتلہ میںڈیم نہ بنتاتوآئندہ دس سال بعدگدون میںزندگی محال ہوجاتی اورپینے تک کاپانی مہیانہ ہوتا،بادے ڈیم بھی تکمیل کے مراحل میںہے جس سے نہ صرف اراضی سیراب ہوگی اور پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ گدون کے عوام کوجن سہولیات کی ضرورت ہے وہ سارے دہلیز پرپہنچاکردم لیںگے،صوابی میںبجلی کے وولٹیج کامسئلہ مستقبل بنیادوںپرحل کرنے کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے 220-KVAگرڈسٹیشن تعمیرکررہے ہیںجس سے صوابی میںآئندہ100سال کیلئے انشاء اللہ بجلی کامسئلہ نہیںآئیگا۔انہوںنے کہاکہ صوابی میںجوگائوںسوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیںان کوسوئی گیس کی سہولت پہچانے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوںپرکام جاری ہے اورانشاء اللہ جلدنویدسنائیںگے۔انہوںنے کہاکہ وفاق سے مجھی15کروڑروپے ملے ہیںجن میں5کروڑروپے گدون میںترقیاتی منصوبوں پرخرچ کئے جائیںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں