صوبے کے پسماندہ علاقوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،محمودخان
قومی سطح پر متعدد چیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے جن کی ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں جنہوںنے کبھی قوم کے مستقبل پر توجہ نہیں دی،پی ٹی آئی کی حکومت ان تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ جدوجہد کر رہی ہے پاکستان بتدریج استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اٴْتلا ڈیم اور پیہور ہائی لیول کینال کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقاریب اورجلسے سے خطاب
ہفتہ 24 اگست 2019 22:54
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع صوابی کے ایک روزہ مصروف ترین دورہ کے دوران اٴْتلا ڈیم اور پیہور ہائی لیول کینال کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقاریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پیہور ہائی لیول کینال توسیعی منصوبے کی تکمیل سے 30,500 ایکڑ اراضی سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے پانی کا اخراج 230 کیوسک ہو گا جس سے استفادہ کرنے والے علاقوں میں مینئی، پابینی، ملک آباد، میاں ڈھیری، کالا، شاہ منصور ، گجو خان، کنڈا میرہ ، پنج پیر، جنگی ڈھیر، چھوٹالاہور شرقی و غربی، جلسئی، جلبئی، لاہور میرہ، نندرک شاہ منصور ، میاں عیسیٰ، مغلکی اور پیزو شامل ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعمیر کئے جانے والے اٴْتلا ڈیم میں 485 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی جس سے تقریبا ً45 دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا اور اس ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی۔ پانی کی ترسیل کیلئے 68 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور ڈیم تک رسائی کیلئے اڑھائی کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ، وزیر آبپاشی لیاقت خٹک ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر مقامی رہنمائوں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی باخبر ہے اور ماضی کے حکمرانوں کی طرف سے پیدا کردہ مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک کے معاشی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ حکمرانی کی وجہ سے آج ہمیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ محمود خان نے کہاکہ کرپشن تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ اٴْنہون نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان پی ٹی آئی سے نالاں ہیں کہ یہ انتقامی کاروائی کر رہی ہے حالانکہ کرپشن کے یہ تمام کیسز ان بدعنوان حکمرانوں کے اپنے دور میں شروع ہو چکے تھے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اٴْن کی حکومت احتساب پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عورتوں کے خلاف بھی کرپشن کے کیسز بنارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مخالفین کو آج یہ بات کرتے ہوئے خود شرم آنی چاہیئے کیونکہ اٴْنہوں نے اپنی عورتوں کو بھی کرپشن کی سرگرمیوں میں شامل کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ خود تو لوٹ مار کرتے رہے مگر بے شرمی کی حد یہ ہے کہ اس مکروہ کام کیلئے اپنی عورتوں کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا۔ اٴْنہوں نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی کرپشن کرے گا اٴْسے سزا ضرور ملے گی۔ اٴْنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ محمود خان نے واضح کیاکہ غیور عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے خوش اور مطمئن ہیں اور آج بھی پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اگر اس حکومت سے کوئی پریشان اور خفاہے تو وہ ڈاکو اور بد عنوان ٹولے ہیں کیونکہ نظام کی شفافیت کی وجہ سے اٴْن کی کرپشن اور لوٹ مار کے راستے بند ہو چکے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور وڑن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ سابقہ فاٹا کا صوبے میں انضمام ایک دیرینہ مسئلہ تھا ،پی ٹی آئی نے فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پورے پاکستان کی فلاح اور ایک عظیم اور متحد قوم بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج بھی بھی صوبے کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو رد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائلی اضلا ع کا صوبے میں انضمام تقریباً مکمل ہے۔ صوبائی اسمبلی کے کامیاب انتخابات کراکے انضمام کا آخری مرحلہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح کرنے ، صوابی بائی پاس کی تعمیر ، گدون میں ہسپتال کی تعمیر، ایک ڈگری کالج اور دو ہائیر سکینڈری سکولز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ اٴْنہوں نے بجلی سمیت تمام زیر التوائ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا،کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، پشاور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور،تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گرکر جاں بحق
صوابی پولیس کی کاررئی،بین الضلاعی منشیات سمگلر گرفتار ،350 گرام آئس برآمد
جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے تعلیمی شعبہ سمیت تمام شعبوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں،گورنر خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کانیاسلسلہ29اپریل تک جاری رہنےکا امکان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپشاورکاریسکیو1122سٹیشن 10شاہ عالم کادورہ، اہلکار وں کوچوکس رہنےکی ہدایت کی
حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے بات چیت سے تازہ ترین چار نئے انکشافات سامنے آئے جو عوام کیلئے اچھے نہیں ..
پشاور،جنوبی اضلاع میں زراعت کی ترقی کیلئے اہم قدم
صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی و جاری منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ ..
عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان لو دی پینگ کی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ملاقات
عاقب اللہ خان سے سول سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف وفود کی ملاقاتیں
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب