وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ضلع صوابی کا مصروف ترین دورہ
وزیراعلیٰ نے 10,156 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے پیہور ہائی لیول کینال توسیع منصوبے کی تعمیر اور 1577 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے اٴْتلا ڈیم کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کیا
ہفتہ 24 اگست 2019 23:25
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع صوابی کے ایک روزہ مصروف ترین دورہ کے دوران اٴْتلا ڈیم اور پیہور ہائی لیول کینال کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقاریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی ، وزیر آبپاشی لیاقت خٹک ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم ، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر مقامی رہنمائوں نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ پیہور ہائی لیول کینال توسیعی منصوبے کی تکمیل سے 30,500 ایکڑ اراضی سیراب کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے پانی کا اخراج 230 کیوسک ہو گا جس سے استفادہ کرنے والے علاقوں میں مینئی، پابینی، ملک آباد، میاں ڈھیری، کالا، شاہ منصور ، گجو خان، کنڈا میرہ ، پنج پیر، جنگی ڈھیر، چھوٹالاہور شرقی و غربی، جلسئی، جلبئی، لاہور میرہ، نندرک شاہ منصور ، میاں عیسیٰ، مغلکی اور پیزو شامل ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تعمیر کئے جانے والے اٴْتلا ڈیم میں 485 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی جس سے تقریبا ً45 دیہات کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا اور اس ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی۔ پانی کی ترسیل کیلئے 68 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی اور ڈیم تک رسائی کیلئے اڑھائی کلومیٹر طویل سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی باخبر ہے اور ماضی کے حکمرانوں کی طرف سے پیدا کردہ مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ملک کے معاشی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ حکمرانی کی وجہ سے آج ہمیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ محمود خان نے کہاکہ کرپشن تمام مسائل کی بنیادی جڑ ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ اٴْنہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستدان پی ٹی آئی سے نالاں ہیں کہ یہ انتقامی کاروائی کر رہی ہے حالانکہ کرپشن کے یہ تمام کیسز ان بدعنوان حکمرانوں کے اپنے دور میں شروع ہو چکے تھے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اٴْن کی حکومت احتساب پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ، قانون سب کیلئے برابر ہے جو بھی کرپشن کرے گا اٴْسے سزا ضرور ملے گی۔ اٴْنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتی ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ محمود خان نے واضح کیاکہ غیور عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے خوش اور مطمئن ہیں اور آج بھی پی ٹی آئی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ اگر اس حکومت سے کوئی پریشان اور خفاہے تو وہ ڈاکو اور بد عنوان ٹولے ہیں کیونکہ نظام کی شفافیت کی وجہ سے اٴْن کی کرپشن اور لوٹ مار کے راستے بند ہو چکے ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ سابقہ فاٹا کا صوبے میں انضمام ایک دیرینہ مسئلہ تھا ،پی ٹی آئی نے فاٹا کو صوبے میں ضم کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ پورے پاکستان کی فلاح اور ایک عظیم اور متحد قوم بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج بھی صوبے کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو رد کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائلی اضلا ع کا صوبے میں انضمام تقریباً مکمل ہے۔ صوبائی اسمبلی کے کامیاب انتخابات کراکے انضمام کا آخری مرحلہ بھی پورا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر رشکئی اکنامک زون کا جلد افتتاح کرنے ، صوابی بائی پاس کی تعمیر ، گدون میں ہسپتال کی تعمیر، ایک ڈگری کالج اور دو ہائیر سکینڈری سکولز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ اٴْنہوں نے بجلی سمیت تمام زیر التواء مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا