آزادی کبڈی سیریز میں ککڑگراں کی ٹیم نے بنات کلے کو ہرادیا

چار ٹیموں پرمشتمل تین روزہ سیریزکا فائنل میچ نوشہرہ ڈسٹرکٹ اور ککڑ گراں کی ٹیموں کے مابین کھیلاجائیگا

اتوار اگست 19:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں جاری آزادی کپ کبڈی سیریزکے سلسلے میں ککڑگراں کی ٹیم نے بنات کلے کو 30-25پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،فائنل میچ ککڑگراں اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کے مابین کھیلاجائیگا۔اس موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوااسفندیار خٹک مہمانان خصوصی ہونگے ،نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کرینگے۔

خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نائب ناظم ٹائون ٹونعیم علی شاہ کے تعاون سے جشن آزادی کے سلسلے پشاور میں منعقدہ کبڈی سیریز میں پشاور ڈویژن کے باصلاحیتوں کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیموں میں کھلنے کا موقع دیاگیا،گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں ککڑگراں کی کبڈی ٹیم نے بنات کلے کوشکست دیکر 30-25پوائنٹس کیساتھ ہرایا اور اس طرح فائنل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میںککڑگراں ٹیم کا مقابلہ ڈسٹرکٹ نوشہرہ کیساتھ ہوگا۔فائنل میچ کیلئے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن اور ایونٹ کے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،فائنل تقریب کے موقع پر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ اور ڈی جی سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوااسفندیار خٹک مہانان خصوصی ہونگے جونمایاں پوزیشن لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزمیں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments