بھارت میں پناہ کے خواہشمند بلدیو کمار کے بھائیوں نے عدم تحفظ کےالزامات مسترد کردیے

ہو سکتا ہے بلدیو کمار سے زبردستی بیان لیا گیا ہو، بھارتی میڈیا کا پروپیگڈا بے بنیاد ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ بلدیو کمار کے بھائیوں کی پریس کانفرنس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 10:56

بھارت میں پناہ کے خواہشمند بلدیو کمار کے بھائیوں نے عدم تحفظ کےالزامات مسترد کردیے
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکنِ صوبائی اسمبلی کے بھائیوں امرناتھ اور تلک کمار نے بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانیوں میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپنے بھائی کی جانب سے بھارت میں پناہ کی درخواست کی اطلاعات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیو کمار کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا پروپیگڈا بے بنیاد ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

دونوں بھائیوں نے کہا کہ بلدیو کمار سے متعدد رابطہ کرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن وہ تاحال لاپتہ ہیں۔انہوں نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بلدیو کمار سے زبردستی بیان لیا گیا ہو۔امرناتھ اور تلک کمار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی ہے اس کے لیے ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں جنگ چھڑی تو سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ہم اپنی جانیں پی ٹی آئی کے لیے قربان کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کُمار نے بھارت میں پناہ کی درخواست دی تھی۔ بھارتی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بلدیو کُمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق اور حفاظت نہیں دی جاتی۔ ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور انہیں بھی دو سال کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اہلِ خانہ سمیت بھارت کے شہر لدھیانہ میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی۔

اقلیتی رکن صوبائی اسبلی بلدیو کُمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست اور پاکستان سے متعلق بیان کو خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے انتہائی شرمناک قرار دیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلدیو کمار کی جانب سے بھارت میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینا ان کا ذاتی فیصلہ ہے کیونکہ ان کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں