ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی چینی نمائندہ وفد سے ملاقات

بدھ ستمبر 15:35

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی سے بدھ کے روز چینی نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کی قیادت چینی سفارتکار مسٹر چن وئی نے کی۔

(جاری ہے)

معزز مہمان نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو 19ستمبر کو چین کے قومی دن کے موقع پر پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جس کو قبول کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست برادر ملک ہے اور چین کے باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قومی دن کہ موقع پر ان کی خوشی میں شرکت بھی کریں گے۔ اس موقع پر معزز مہمان مسٹر چن وی نے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کو اعزازی سیونئر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments