اسلامیہ کالج پشاورمیں ڈینگی مارسپرے مہم کاآغاز

اتوار 15 ستمبر 2019 11:40

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) اسلامیہ کالج میں ڈینگی مچھر کے خلاف مہم کاآغاز کردیاگیا‘ یونیورسٹی اور تمام ہاسٹلز میں بھی ڈینگی مچھر مارسپرے کیاجائیگا‘ اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے افتتاح کیا‘ اسلامیہ کالج کے ایڈمنسٹریشن آفیسر عرفان الله مروت نے وائس چانسلر کو ڈینگی مچھر مارسپرے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دہانی کروائی کہ پورے کیمپس میں ڈینگی مچھر مارسپرے کروایا جائیگا جس کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں