عوامی فلاح کی سوچ کے حامل یوتھ کی ہر فورم پر سپورٹ کریںگے ، سجاد خان

اتوار 15 ستمبر 2019 11:40

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) نیشنل یوتھ اسمبلی کے پی چیپٹر کا ڈی پی او مردان کے ساتھ ان کے آفس میں معاشرتی و سماجی جرائم کی روک تھام کے حوالے آگاہی مہم اور تعاون کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدرات ڈی پی او سجاد خان نے کی ، جس میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے گورنر سمیع اللہ، پراونشل صدر نوید احمد خان ، سپیکر اسماعیل یوسف زئی کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے، اجلاس میں معاشرتی و سماجی جرائم کی روک تھام جس میں ہوائی فائرنگ، منشیات، بالخصوص آئس، ون ویلینگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں دو طرفہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سجاد خان نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اہم سرمایہ ہیں ان کا عوام الناس کی فلاح و بہبود و دیگر ضروری سرگرمیاں قابل ستائش ہیں عوامی فلاحی سوچ رکھنے کے حامل یوتھ آرگنائزیشن کو ہر فلیٹ فارم پر سپورٹ کرینگے، میٹنگ کے آخر میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے عہدیدار و ممبران نے ڈی پی او سجاد خان کے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور جرائم کی تدارک و روک تھام میں پولیس کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کا عزم کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں