شعبہ پولیٹیکل سائنس پشاور یونیورسٹی کا سمر سکول اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 15 ستمبر 2019 11:40

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) جامعہ پشاور کے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام چھٹا بین الاقوامی سمر سکول باڑہ گلی میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں پاکستان ‘یمن اور افغانستان سے دودرجن سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کا موضوع خطے میں روابط‘ معاشی خوشحالی اور استحکام تھا جو جامعہ پشاور اورجرمن سماجی تنظیم بینس سائیڈل فائونڈیشن کے تعاون سے کیاگیا۔ اس موقع پر شرکاء کو پاکستان کے ایوان بالا اور زیریں ‘ گلیات کے سیاحتی مقامات کا دورہ اورجامعہ پشاور کیمپس کے ساتھ ساتھ بالا حصار کا دورہ بھی کرایاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں