کپیٹل سٹی پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر سرقہ شدہ گاڑی کو برآمد کرلیا

اتوار 15 ستمبر 2019 18:25

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سرقہ ہونے والی گاڑی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر برآمد کرلی،ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، جس کی گرفتار بھی جلد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی عابد جان ولد محمد جان سکنہ محلہ طارق آباد اتمازئی چارسدہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ اپنی گاڑی نمبر DIK-36کو بطور ٹیکسی چلاتا ہے، وہ حسب معمول رینگ روڈ نزد پیرزکوڑی پل چغلپورہ پر سواریوں کے انتظار میں موجود تھا کہ اس دوران روڈ کے دوسرے طرف سے ایک عورت سواری نے مجھے اشارہ کیا میں نے اپنی گاڑی میں غلطی سے چابی چھوڑ ی، جیسے ہی میں روڈ کے دوسرے طرف پہنچا تو ایک شخص جوان العمر پتلا بدن سفید رنگ میری گاڑی میں بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کرکے بطرف حاجی کیمپ جی ٹی روڈ بھگانے لگا، میں ساتھ کھڑی ٹیکسی میں بیٹھ کراس کاپیچھا کرنے لگا،مگروہ میرے گاڑی کے ساتھ گلیوں میں رفوچکر ہوگیا، جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس رورل علی بن طارق نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوراًًرورل ڈویژن کے سارے تھانوں اور ناکہ بندیوں کوگاڑیوں کی چیکنگ اور سخت نگرانی کرنے کاحکم دیا،جس کے نتیجے میں چند گھنٹوں کے اندر اندر مذکورہ گاڑی کو رانو گھڑی قبرستان وڈپگہ سے برآمد کرلی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں