قماربازی میں مصروف10 ملزمان گرفتار ،آلات قمر بازی اور نقد رقم برآمد

اتوار 15 ستمبر 2019 18:25

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی کی حدودمیں قمار بازی میں مصروف10ملزمان کوگرفتار کرلیا ،جن کے قبضے سے نقد رقم اور آلات قماربازی بھی برآمد کرلی، ابتدائی تفتیش کے دوران تمام ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہشتنگری زرولی خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کرڈی ایس پی ہشتنگری زرولی خان نے ایس ایچ او شہید گلفت حسین اعجاز نبی خان اور اے ایس آئی سرتاج خان بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے قماربازی میں مصروف افراد کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین اعجاز نبی نے حجرہ نعمان واقع محلہ پیر گلاب شاہ پر چھاپہ زنی کرکے قماربازی میں مصروف10 ملزمان کو رنگے ہاتھو ںگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے داو پر لگی ہوئی رقم 82ہزار اور آلات قماربازی برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیاہے، جن کے خلاف تھانہ شہید گلفت حسین میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں