ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،وزیراعلیٰ محمودخان
پیر 16 ستمبر 2019 22:14
(جاری ہے)
انہوں نے خصوصی طور پر پٹوار خانوں پر گہری نظر رکھنے ، کھلی کچہریوں کا انعقاد زیادہ کرنے ، تجاوزات کے خاتمے اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے ، اور واضح کیا کہ مذکورہ امور کی انجام دہی میں کسی کا دباؤ قبول نہ کیا جائے ، وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے اور کارکردگی کو خود مانیٹر کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سلیم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈپٹی کمشنر ز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز میںتعریفی اسناد تقسیم کیں ۔اسناد حاصل کرنے والوں میں ڈی سی ہری پورعارف اللہ، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم ،ڈی سی خیبر محمود اسلم ،ڈی سی بنوں عطاء الرحمن، ڈی سی ڈی آئی خان محمد عمیر، ڈی سی ہنگومحمد طیب عبداللہ ،ڈی سی مردان محمد عابد خان وزیر، ڈی سی پشاور محمد علی اصغر ، اسسٹنٹ کمشنر غازی ہری پور محسن صلاح الدین، اے سی لاہورصوابی تابندہ طارق، اے سی ڈی آئی خان عون حیدر، اے سی لکی مروت عید نواز شیرانی، اے سی ہنگوشاہد رفیق گنڈاپور، اے سی لنڈی کوتل محمد عمران ، اے سی کبل سوات عرفان علی خان، ایڈیشنل اے سی مانسہرہ علی شیر، ایڈیشنل اے سی مردان سہیل الرحمن ، ایڈیشنل اے سی روڈ کوئی ڈی آئی خان کرامت ، ایڈیشنل اے سی بنوں ہدایت اللہ خان ، ایڈیشنل اے سی کوہاٹ طاہر ، ایڈیشنل اے سی (ایس ایم ٹی) پشاور عنایت عطاء اور ایڈیشنل اے سی دروش چترال عبدالولی شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام ضلعی انتظامی حکام اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، پی ایم آر یو کی طرح ضلعی سطح پر اپنا سیل بنائیں اور کارکردگی کا ڈیٹا باقاعدگی سے اکٹھا کریں، خامیاں دور کریں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ وزیراعلیٰ نے عندیہ دیا کہ سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ جلد لا رہے ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔ انہوں نے ضم شدہ اضلاع میں ضلعی حکام کو خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کلین اینڈ گرین اقدام پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں گڈ گورننس حکمت عملی کے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیاگیا ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ جون ، جولائی اوراگست کے دوران بارہ مختلف اہداف ضلعی انتظامیہ کو دئیے گئے تھے جن کے حصول میں ضلع لکی کی کارکردگی سب سے بہتر 95فیصد رہی ہے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل کے تحت شکایات کے ازالے کی شرح مجموعی طور پر 86فیصد رہی ہے جبکہ پنجاب میں 84فیصد ہے ۔شکایات کے ازالے کے حوالے سے شہریوں کے اطمینان میں خیبرپختونخوا 48فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کے سلسلے میں تمام اضلاع نے کم سے کم مقررہ ہدف پورہ کیا ہے اور بتدریج بہتری آرہی ہے ، جون 2019میں 35کھلی کچہریاں منعقد کی گئی تھیںجبکہ اگست میں 79 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیاہے ۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ پولی تھین بیگزکے استعمال کے خلا ف صوبہ بھر میں مہم جاری ہے ، نچلی سطح پر اس سلسلے میں خاطر خواہ نتائج حاصل کئے گئے ہیں ۔ پچھلے تین ماہ میں 1039مہمات کا انعقاد کیا گیا ،پلاسٹک شابنگ بیگزبنانے والے 97کارخانوں / ہول سیل ڈیلر کو بند کیا گیا اور پچاس ہزارکلو گرام سے زائد پولی تھین بیگز ضبط کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ماہ جون کے دوران غیر قانونی قبضہ مافیا سے 113کنال اراضی خالی کرائی گئی جبکہ جولائی کے دوران 130کنال اور اگست کے دوران 473کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 18اگست 2019کو صوبہ بھر میں پلانٹ فار پاکستان کے طور پر منایا گیا ، گیارہ لاکھ پودے لگائے گئے جبکہ سترہ لاکھ پودے تقسیم کئے گئے ۔ ماہ اگست کے دوران صوبہ میں 913 پٹرول پمپس / سی این جی سٹیشنزپر واش رومز کی صفائی کا معائنہ کیا گیا اور 55فلنگ سٹیشنز پر جرمانہ عائد کیا گیا جن میں واش رومز میں صفائی کا نظام ٹھیک نہیں تھا ۔ اس کے علاوہ 389غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹائے گئے ، 38غیر قانونی کرش پلانٹس بند کئے گئے ، 83بس اڈوں کو بہتر کیا گیا ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا گزشتہ تین ماہ کے دوران 2523ریونیو کیسز حل کئے گئے۔ اجلاس کو قیمتوں کے معائنے ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کیخلاف کاروائی ، ادویات کے معائنے، تعلیم اور صحت اور پٹوارخانوںسمیت مختلف قسم کی سرکاری سہولیات کے انسپکشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سالانہ ترقیاتی پروگراموں کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے ۔ اگست 2019کے دوران 227اے ڈی پی سکیموں کا معائنہ کیا گیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
معاون خصوصی برائے بہبود آبادی کی زیر صدارت علمائے کرام کا سیمینار منعقد
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی وزیر فضل شکور خان کے متعلقہ حکام کو صوبے میں ڈبلیو ڈبلیو بی کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کرنے کے ..
بلدیاتی ممبران کو فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدمات کر رہے ہیں۔ نتھیا گلی بکوٹ روڈ کی مکمل صفائی کا کام جلد ..
وزیر صحت خیبر پختونخوا کا طبی تدریسی ادارہ مردان کا دورہ
منشیات کیخلاف ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون کی تیار فصل تلف
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ای پی آئی کی 50 سالہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پشاور،8 اضلاع سے محکمہ زراعت توسیع، کراپ رپورٹنگ سروس اور ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیلئے تربیتی ..
مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی کا ضلع کرک میں منشیات بحالی مرکز کا اچانک دورہ
صوبائی حکومت کانسوار تمباکو پر20 روپے فی کلوگرام سیس بڑھانے پر غور
حاجی غلام علی سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن سکندر قیوم کی ملاقات، ادارہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے سرکاری کالجوں کی داخلہ فیس میں دس فیصد کمی کی تجویز ہے،مزمل اسلم
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل