وزیراعلیٰ کا قبائلی اضلاع میں تعلیم وصحت کے محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں تاخیرپراظہاربرہمی
پیر 16 ستمبر 2019 22:14
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع کے تمام منصوبوں پر ماہانہ پیشرفت کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مساجد اور ہسپتالوں کی سولرائزیشن ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ تعلیم اور صحت کے آئی ایم او یوز کی رپورٹس کی روشنی میں کاروائی یقینی بنائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلا ع میں ہسپتالوں میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کا رڈ کی فراہمی جلد سے جلد ممکن بنائی جائے گی ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں اور صحت سہولت پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ایریگیشن ، ایس ایس یو ہیڈ صاحبزادہ سعید، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو قبائلی اضلاع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انصاف روزگار سکیم کے تحت رواں سال 20 سے 31 اگست کے درمیان 28 لاکھ سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں محکمہ زراعت، پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب ، کھیلوں کی سہولیات اور آبپاشی نظام کے منصوبوں کیلئے پی سی ون محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھیجے گئے ہیںجس کا تخمینہ لاگت 13226 ملین روپے ہے ۔ اسی طرح زراعت ، اوقاف ، انڈسٹریز ، ہائیر ایجوکیشن ، پولیس ، جیل خانہ جات ، پراسکیویشن اور پرائونشل پبلک سیفٹی کمیشن کے مختلف منصوبوں کے پی سی ون زیر غور ہیںجن کی نظر ثانی کے بعد جلد ازجلد پی اینڈ ڈی کو منظوری کیلئے بھیجے جائیں گے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ قبائلی اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے 35 پی سی ون منظور کی گئی ہیںجبکہ جنوبی وزیرستان میں 100 کلومیٹر سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی ۔ مزید بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں آئی ایم یوز کی رپورٹ کے تناظر میں اب تک 300 اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں سو فیصد خاندانوں کو صحت سہولت کا رڈ فراہم کئے جائیں گے جس کیلئے انشورنس فرم سٹیٹ لائف کو پہلے سے آن بورڈ لیا گیا ہے جبکہ نادرا کے ساتھ ایگریمنٹ بھی ہو گیا ہے ۔ صحت سہولت کارڈ پر تمام صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے 100 سے زائد پبلک پرائیوٹ ہسپتال بھی آن بورڈ لئے گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں پانچ لاکھ سے زائد صحت سہولت کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ کل 11 لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کئے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس مقصد کیلئے تمام محکمے اپنی کارکردگی تیز اور بہتر بنائیں ۔ اُنہوںنے کہاکہ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات قبائلی اضلاع کے عوام کا بنیادی حق ہے اور صوبائی حکومت قبائلی عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور رہے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے تمام محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں جبکہ محکموں کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں صحت سہولت کارڈ کی فراہمی بروقت یقینی بنائی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی مائنر سرجری اور طبعیت کی ناسازی، بونیر میں کل ہونے والا ..
بیوائوں کے لیے مختص 100 فیصد پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن تین سال تک جاری نہ ہو سکا ملک نوید
گ*خشوع و خضوع کیساتھ نماز کی ادائیگی رحمت باری کا سبب ہوتی ہے ‘ عبد القدیر اعوان
kتنخواہوں ‘ میڈیکل الائونس و پنشن میں اضافے کا مطالبہ
wپی ٹی آئی یوم تاسیس ‘ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ‘وزیر زادہ
ح*یونیورسٹیز ایکٹ میں صوبائی حکومت کی طرف سے مجوزہ ترامیم کا خیر مقدم
mسیو لائف فاؤنڈیشن میں نکاح و رخصتی کی تقریب کا انعقاد
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس