پھندو، چھوٹے بھائی کو گولی مار کر زخمی کرنیوا لا ملزم گرفتار

بدھ 18 ستمبر 2019 16:45

پشاور۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اپنے ہی چھوٹے بھائی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم اپنے چھوٹے بھی پر فائرنگ کرکے اس کو شدیدزخمی کرنے کا اعتراف کرلیا، تھانہ پھندو پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پھندو کے حدود چشتی آباد بیرون گنج میں لڑائی جھگڑو ں سے تنگ آکر بڑے بھائی نے چھوٹی بھائی خیر اللہ ولد لعل بادشاہ سکنہ چشتی آباد پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

واقعہ کا اطلاع ملتے ہی تھانہ پھندو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاکر اللہ ولد لعل بادشاہ سکنہ چشتی آباد بیرون گنج کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پھندو میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم سے مزید تفتش جاری ہے جبکہ زخمی ابتدائی طبعی امداد کے لئے ایل آر ایچ ہسپتال داخل ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں