گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:15

گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیو سامنے آنے پر گورنر خیبر پختونخواشاہ فرمان نے بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کی متنازعہ ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں چانسلر کے عہدے سے ہٹادیا۔وائس چانسلر کی زمہ داریاں عارضی طور پر پر سلطان محمود کو دے دی گئی ہیں جب کہ گورنر خیبر پختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی دس دن میں اپنی حتمی رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کرے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں