پشاورہائیکورٹ کااساتذہ کی سیاسی بنیادوں پر تبادلے پراظہاربرہمی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس قیصررشید نے سیاسی بنیادوں پراساتذہ کے تبادلوں پرڈی ای اوبٹگرام کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ منسٹر کے کہنے پر آرڈر کرتے ہیں ، آپ سرکاری ملازم ہے ، یہ طریقہ کار نہیں ۔کوئی آپ کو ٹیلیفون کرے تو ہمارے پاس آئے ۔اساتذہ تبادلے کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پرمشتمل ڈویژن بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سکندر شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام بھی عدالت میں حاضرہوئے ڈی ای او بٹگرام نے تبادلے کے احکامات میں لکھا تھا کہ مشیر تعلیم کے کہنے پر تبادلہ کیا گیاپٹیشنزمحمد نواب نے اپنے تبادلے سے متعلق عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھاڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام بخت زادہ نے عدالت کے روبرو غلطی کا اعتراف کیااورکہاکہ آئندہ ایسا نہیں ہوگاجسٹس قیصر رشیدنے استفسارکہاکہ کسی منسٹر یا ایڈوائزر کے کہنے پر آپ تبادلے کرینگے ایڈووکیٹ جنرل کو بلوائیںجس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہیں ، جسٹس قیصر رشید نے ڈی ای او بٹگرام کو احکامات جاری کئے کہ کسی سیاسی شخصیت سے متاثر نہ ہوں ، عدالت عالیہ نے کیس کو نمٹاتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے اقدامات سے روکنے کے حکم دیدیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں