نیب کی چاررکنی ٹیم کا پشاورایئرپورٹ کااچانک دورہ،توسیع منصوبے میں تاخیرپرپوچھ گچھ کی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے ڈائریکٹرکی سربراہی میں چاررکنی ٹیم نے پشاور باچا خان ائر پورٹ کا اچانک دورہ کیا تفتیشی ٹیم نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلیں نیب کی ٹیم نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے بھی ریکارڈ طلب کیا نیب حکام کوبتایاگیاکہ توسیع منصوبہ 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائیگامنصوبہ3 سال قبل شروع کیاگیا تھاتاحال مکمل نہ ہوسکانیب کی ٹیم کامنصوبے میں تاخیر پر افسران سے پوچھ گچھ کی منصوبے میں انٹرنیشنل لاؤنچ کی تعمیر بورڈنگ برج سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئیں نیب ٹیم نے پراجیکٹ کنسلٹنٹ سے بھی سوالات کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں