پشاور یونیورسٹی میں انٹرنیٹ کے مثبت استعمال پر مبنی ورکشاپ

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) انٹر نیٹ کی دنیا میں نوجوانوں کے درمیان باہمی احترام اور رواداری کو فروغ دینے کی غرض سے پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس (PYCA ) نے کینیڈین ہائی کمیشن کے تعاون سے حال ہی میں پشاور یونیورسٹی میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹرینر ہشام خان نے کہا کہ انٹرنیٹ پاکستانی نوجوانوں کے لیئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

لیکن اس سے استفادہ کرنے کی بجائے اکثر نوجون سوشل میڈیا پر وقت ضائے کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہماری اس کاوش کا مقصد نوجوانوں کو انٹرنیٹ کو مفید کاموں کے لیئے استعمال کرنا سکھانا ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پر جھگڑنیکی بجائے اھترام کے ساتھ اپنا نقطہ نظرباقی پاکستانیوں اور عالمی برادری تک پہنچا سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں