یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائدپابندی کا مراسلہ واپس

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیوں میں بھرتیوں پر عائدپابندی کا مراسلہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام یونیورسٹیاں ضرورت کی بنیاد پر اپنے بجٹ کومدنظر رکھتے ہوئے بھرتیاں کر سکتی ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری جامعات میں تقرریوں پرپابندی کے باعث یونیورسٹیزاساتذہ سراپااحتجاج تھے جنہوں نے کلاسوں کابائیکاٹ جاری رکھاہواہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں