حکومت صحت، تعلیم اورکھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، ملک پختون یارخان

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

پشاور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے 88 بنوں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک پختون یارخان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم اورکھیلوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، انشاء اللہ بہت جلد منڈان سے لیکرککی تک کے عوام کوبڑی خوشخبری دوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے گورنمنٹ ہائی سکول ککی کی عمارت کی نئی بلڈنگ کی تعمیرکے لیی10 کروڑ 50لاکھ روپے منظورکروائے ہیں اورجون تک نئی عمارت تعمیرہوگی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کیے گئے وعدے ترجیحی بنیادوں پرپورے ہورہے ہیں ، بہت جلد ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں