ضلعی انتظامیہ لکی مروت کا ڈینگی سے بچائوکے حوالے سے واک

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

پشاور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) محکمہ صحت ضلع لکی مروت نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے لکی سٹی میں ڈینگی بخارسے بچائوسے متعلق آگاہی واک کاانعقادکیا، جس میں ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیروزیر، ضلعی انتظامیہ لکی مروت اورمعززین علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک لکی تاجہ زئی روڈ پرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے بالمقابل شہید عابد علی چوک سے شروع ہو کرمنجی والالنک روڈ پراختتام پذیرہوئی۔

واک کے شرکاء نے بینرزاٹھاررکھے جن پرڈینگی سے بچائوکے حوالے سے آگاہی پیغامات درج تھے۔واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈینگی کی افزائش نسل میں اضافہ جگہ جگہ پانی کھڑے ہونے سے ہوتا ہے اس لیے لوگوں کوچاہیے کہ وہ اپنے گھروں اوردکانوں کے سامنے پانی کھڑا نہ کریں ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ رات کے وقت پینے کے پانی کواچھی طرح ڈھانپ لیاکریں تاکہ پانی زہریلے مچھروں سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں