محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 16کلوہیروئین برآمد، ملزم گرفتار

اتوار 22 ستمبر 2019 14:45

پشاور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) محکمہ ایکسائز نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 16کلو ہیروئن برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سید نوید جمال پروینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیوروکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات براستہ چارسدہ موٹر وے پنجاب سمگنگ کی کوشش کی جائے گی ، اطلاع کو مصدقہ جاننے پر کارروائی کیلیے انچارج اینٹیلیجنس بیورو نے اپنی سربراہی میں ای آئی بی۔

(جاری ہے)

6کے انچارج لال گل خان اور ایڈیشنل انچارج محمد شکیل خان بمعہ دیگر سکواڈ نفری ایک ٹیم تشکیل دی ، مذکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق چارسدہ میں موٹروے انٹرچینج کے قریب روڈ پر دوران ناکہ بندی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کردیا گیا ،سیکرٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے سید نوید جمال ، لال گل خان اور محمد شکیل خان کی حالیہ اور مسلسل کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور منشیات کے خلاف اپنی خصوصی جدوجہد کے بھر پور عزم کا اظہار کیا،واضح رہے کہ سید ظفر علی شاہ سیکرٹری ایکسائز اور سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر جاری انسداد منشیات مہم کامیابی سے جاری ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں