مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہماری بہتر ین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے،شوکت علی

مسئلہ کشمیر پر تمام قوم اور فوج ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، پارلیمانی سیکرٹری وزارت داخلہ

اتوار ستمبر 19:15

پشاور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت داخلہ حاجی شوکت علی نے کہاہے کہ ملک بھر میں امن و امان برقرار رکھنے میں تمام سکیورٹی اداروں کا کلیدی کردار ہے، سابقہ حکومتوں کے دورمیں ملک کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی تباہ کر دیا گیا تھا، موجودہ حکومت تمام اداروں کو مضبوط اور مستحکم کر رہی ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، دنیا بھر میں آج بھارت کشمیرکاز کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہاہے، مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہماری بہتر ین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومتوں میں ملک اور اداروں کو غیر مستحکم کر دیا گیا تھا، جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، موجودہ دور حکومت میں تمام اداروں کو مضبوط بنا یا جا رہا ہے، اس دور میں تمام کام میرٹ کی بالا دستی پر کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں امن و امان بر قرار رکھنے میں تمام سیکورٹی اداروں کا قلیدی کر دار ہے،بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں، اس وقت تمام دنیا کے ممالک بھی بھارت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر کو آزاد کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام قوم اور فوج ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments