qمسلم لیگ(ن) ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے‘ارباب خضر حیات

ٴپارٹی میاں نواز شریف ‘شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے ‘موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے‘صوبائی رہنما

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

mپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ارباب خضر حیات خان نیکہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور یہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے اور انہیں بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ‘عوام کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ سابق دور میں میاں محمد نواز شریف نے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کئے ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے جس سے ملک میں عوام کے مسائل حل ہوئے ‘ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف اورشہبازشریف کی قیادت میں ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں