وزیراعلیٰ محمود خانکا شمالی وزیرستان پیرکلے ٹاپی میں ایجوکیشن سٹی کے قیام پر اتفاق
پیر 23 ستمبر 2019 23:57
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے سے مستقبل میں کافی اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کا فروغ اور خصوصی طور پر خواتین کیلئے تعلیمی مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں ٹوچی ویلفیئر تنظیم کی طرف سے ضلع شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے عہدہ داران اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو ٹوچی ویلفیئر تنظیم اور ضلع شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایجوکیشن سٹی کیلئے لوکل کمیونٹی کی طرف سے ٹاپی کے مقام پر ایک ہزار کنال زمین فراہم کی گئی ہے جب کہ یہ زمین ضلع شمالی وزیرستان کے تین سب ڈویژن کے با لکل وسط میںواقع ہے جس سے پورے ضلع کے عوام مستفید ہونگے۔ایجوکیشن سٹی کا مقصد وہاں کے عوام کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر دینا ہے جس سے شمالی وزیرستان میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم میں داخلہ لیول بڑھے گابلکہ گریجویٹ لیول کے بعد ڈراپ آئوٹ تناسب میں بھی کمی آئیگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع میں شمالی وزیرستان میں تعلیمی شرح سب سے کم ، مجوزہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کے بعد وہاں پر تعلیمی شرح بھی بڑھے گی۔ ایجوکیشن سٹی کے قیام سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی فروغ ملے گا جس سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا جبکہ خواتین کو بھی بہتر تعلیمی ماحول میسر ہوگا۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایجوکیشن سٹی کے قیام سے نہ صرف پاکستان کے دیگر علاقوںسے لوگ مستفید ہونگے بلکہ پڑوسی ممالک جیسے افغانستان کے لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے جس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اجلاس کو ایجوکیشن سٹی کیلئے کی گئی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پلان کے تحت ایجوکیشن سٹی میں کمیونٹی کی شمولیت ، منصوبے کی پائیدار ترقی ، ماسٹر پلان ، انفراسٹرکچر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، توانائی کے قابل تجدید منصوبے ، نکاسی آب منصوبے، شہری سہولیات ، سکول ، ہسپتال وغیرہ شامل کئے گئے ہیں۔اجلاس کو ایجوکیشن سٹی میں زیرزمین بجلی کی ترسیل اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ماسٹر پلان کے تحت ایجوکیشن سٹی میں پرائیویٹ یونیورسٹیوںکو مدعو کیا جائے گاجبکہ میڈیکل کالج ، تدریسی ہسپتال۔ سپورٹس کمپلیکس ، ایمرجنسی سروسز ، ایگریکلچر یونیورسٹی، ہاسٹلز وغیرہ ایجوکیشن سٹی میں قائم کئے جائیں گے۔اجلاس کو منصوبے کی لاگت کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس کے تحت سڑکوں کے لئے 250 کنال زمین مختص کی گئی ہے جس پر 375 ملین روپے لاگت آئے گی۔اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر کیلئے 50 کنال اراضی ، گورنمنٹ سیکٹر کیلئے 390 کنال اراضی ، کھیلوں کی سہولت کیلئے 100 کنال اراضی ، رہائشی/ سکول کالجز کیلئے 170 کنال اراضی جبکہ ہاسٹلز کیلئے 40 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل پر کل 1.5 بلین روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم ہی ترقی یافتہ قوموں کی نشانی ہے۔ اسی نظریے کے تحت صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے فوری طور پر ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت کی ورکنگ گروپ میں ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے عہدے داران ، پرائیویٹ سیکٹر اور حکومتی حکام کو شامل کیا جائے گا۔ وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن سٹی کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت ٹوچی ویلفیئر تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون ممکن کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قبائلی اضلاع کے دس سالہ ترقی یاتی پلان میں شامل کیا جائے گا اور عندیہ دیا کہ شمالی وزیرستان میں ایجوکیشن سٹی کا باقاعدہ افتتاح اپنے ہاتھوں سے ممکن بنائیں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور
پشاورکےتھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پیسکو کی صارفین کو بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک