ٌ کشمیر پر اٹھاون ممالک کی حمایت کا حکمرانوں کا دعویٰ ہوا میں تحلیل ہوگیا‘سینیٹر سراج الحق

پیر 23 ستمبر 2019 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اٹھاون ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کہاں گیا۔ اقوام متحدہ میںقرار داد پیش کرنے کیلئے مطلوبہ تعداد میں ممالک کی حمایت نہ ملنا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔اسلامی ممالک کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہئے تھا۔

یواین او میں اب کوئی دم خم نہیں رہا ۔دنیا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔دوایٹمی قوتوں کے درمیان تصادم دنیا کے امن کیلئے بھی خطرناک ہوگا۔امریکہ ہندوستان کا ساتھ دے تب بھی کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔کشمیر کے درو دیوار آزادی کے نعروں سے گونج رہے ہیں ۔اب ’’کشمیربنے گا پاکستان ‘‘کے نعرے کو حقیقت بننا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اب تک وزیر خارجہ اور وزیر اعظم اٹھاون ممالک کی حمایت کا دعویٰ کرتے رہے لیکن جب وقت آیا تو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے قرار داد بھی پیش نہ کرسکے ۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا ہمیں اقوام متحدہ یا امریکہ ہماری مدد نہیں کرے گا ہمیں اپنی جنگ خود ہی لڑنا پڑے گی۔دنیا کمزور کا ساتھ نہیں دیتی ۔ کشمیرمیں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے ہیں مگر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردارمظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کو تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پچاس دنوں سے کشمیر میں بدترین کرفیو ہے ،تعلیمی ادارے ،ہسپتال اور بازار بند ہیں ،اندر کی کوئی خبر باہر نہیں آرہی ،ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں بند کرکے انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔بچوںکیلئے دودھ ہے نہ بیماروں کیلئے دوائی۔لو گ اپنے مردوں کو گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں ۔لیکن عالمی ادارے تعصب اوربے حسی کا شکار ہیں اور مسلمانوں کے قتل عام پرآنکھیں کان اور زبان کرلیتے ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے ایک بار پھر حکومت کو متنبہ کیا کہ ٹرمپ کے فریب میں نہ آئیں ۔ٹرمپ پر اعتماد کرنا خودفریبی کے سوا کچھ نہیں۔ ۔فلسطینیوں اور کشمیر یوں کے قتل عام میں امریکہ بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے ۔مودی اور ٹرمپ کا بیان ان کی اسلام دشمنی کا واضح اعلان ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحدہو کر اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں ۔اقوام متحدہ اپنا اعتماد کھو چکی ہے ، امریکہ کے اشاروں پر رقص بسمل کرنے والی یو این اوکبھی بھی مسلمانوں کے مسائل حل نہیں کرے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں