&باکسنگ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عادل سید کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے باکسنگ چمپئن شپ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گی ۔سینئر وزیر کھیل عاطف خان

عادل سید نے ملکی اور بین لاقوامی سطح پر کئی میڈلز جیت کر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے ًصوبے میں باکسنگ،سکواش اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے، سینئر وزیر

پیر 23 ستمبر 2019 21:45

ں*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل محمد عاطف خان نے باکسنگ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عادل سید کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عادل سید نے 2012 میں لاہور میں ہونے والی نیشنل گیمز میں حصہ لیکر برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاؤہ آل یونیورسٹی گیمز میں باکسنگ کے فاتح رہے ہیں مردان سے تعلق رکھنے والے عادل سید نے آج سینئر وزیر عاطف خان کیساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی۔

سینئر وزیر نے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کو ہدایت کی کہ باکسر عادل سید کو ہر قسم سپورٹ فراہم کی جائے۔سینئر وزیر نے کہا کہ ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے حکومت انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ہر قسم ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

عادل سید باکسنگ کا ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے جس نے ملکی اور بین لاقوامی سطح پر کئی مقابلے جیت کر کئی میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکو تمام تر سہولیات فراہم جائیگی تاکہ وہ آگے جاکر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے میں 10 ارب سے زائد مختلف سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں