ایکسائز نرکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ E&N-1 کی کامیاب کاروائی، 387 گرام آئس برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

(پشاور(آن لائن) عسکر خان ڈائریکٹر ناکوٹکس کنڑول کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ سوزوکی مہران گاڑی میں آئس ضلع خیر سے پشاور سمگل کی جارہی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاوائی کیلئے *صائم خان جھگڑا ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر* کے زیر نگرانی E&N-1 موبائل سکواڈ *انچارج انسپکٹر سعیداللہ شاہ، ایڈیشنل انچارج عنایت آفریدی، زوہیب جمال سب انسپکٹر* بمعہ دیگر نفری ایک ٹیم تشکیل دی گئی، مزکورہ ٹیم نے طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اچنی رنگ روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی مہران گاڑی میں سوار ڈرائیور سے 387 گرام آئس برآمد کی، ملزم ڈارئیور بنام عبدالباسط ولد عبدالودود کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے ایکسائز انسداد منشیات قانون KPCNSA 2019 کی دفعہ 11b کے تحت تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کردیا گیا، سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہا،۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں