پاکستان سٹیزن پورٹل کوخیبرپختونخوا سے 1لاکھ 24ہزار سے زائد شکایات موصول

پیر 14 اکتوبر 2019 14:16

پاکستان سٹیزن پورٹل کوخیبرپختونخوا سے 1لاکھ 24ہزار سے زائد شکایات موصول
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان سٹیزن پورٹل میں خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 24ہزار سے زائد شکایات کا اندراج ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ شکایات محکمہ بلدیات سے متعلق موصول ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پاکستان سٹیزن پورٹل کی دستاویز کے مطابق اب تک 33 محکموں کے خلاف ایک لاکھ 24ہزار 110شکایات کا اندراج کیا گیا ہے ۔ صوبائی محکمہ تعلیم کے خلاف 22ہزار شکایات درج کی گئی ہیں ۔ محکمہ پولیس کے خلاف 15ہزار سے زائد جبکہ محکمہ صحت سے متعلق 14ہزار سے زائد شکایات کا اندراج کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں