پیسکو ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

پیر 14 اکتوبر 2019 16:55

پشاور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی ایبٹ آباد اورہری پورمیں پسکو کے 4 ڈویژنز کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 141 میٹروں کو چیک کیا گیا،23 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،21 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 14 میٹروں کو چیک کیا گیا،22 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،13 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں